ڈیرہ پریس کلب پر قابض گروہ کا الیکشن ڈھونگ کا سلسلہ شروع,عوامی حلقوں میں تشویش

عوام و ایوان کے درمیان ترجمان پلیٹ فارم ڈیرہ پریس کلب زبوں حالی کا شکار,آئین و رجسٹریشن نہ ہونیکی وجہ سے جس کی لاٹھی اُس کی بھینس کا عمل جاری

ڈیرہ غازی خان ( خصوصی رپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے آبائی ضلع ڈیرہ غازی خان میں پراونشل گورنمنٹ کی ملکیتی زمین پر واقع پریس کلب کی بلڈنگ عوام و حکومتی ایوانوں کے درمیان مثبت ترجمانی کے عمل کی بجائے کمرشل بنا دی گئی گزشتہ کئی دھائیوں سے سرکاری عمارت میں بنی دُکانوں سے کرایہ کی مد میں لاکھوں روپے وصول کر کے ہڑپ کیے جانے لگے گزشتہ برس بھی یہاں ایک گروہ نے خود ساختہ عہدیداران کی شکل اپنا کر نہ صرف لاکھوں کھرے کیے بلکہ عوامی حلقوں سمیت انتظامی آفیسران کو بھی احتجاج کے نام پر بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے رہے اور ایک بار پھر سنئیر صحافیان و صحافتی گروپ لیڈرز سے مشاورت کیے بغیر خود ساختہ عہدیداریوں سے مستفید ہونے کے لیے متنازعہ الیکشن کا ڈھونگ رچا رکھا ہے

اس سلسلہ میں عوامی حلقوں میں چئہ مگوئیوں کیساتھ ان خیالات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ پریس کلب محض صحافیوں کا گھر ہی نہیں بلکہ علاقائی عوام کی آواز کا آسان پلیٹ فارم ہوتا ہے اس سے مظلوم عوام کے حقوق وابسطہ ہوتے ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان میں اس کے برعکس پریس کلب کی سرکاری زمین پر بنی عمارت کو ناجائز اور خلاف قانون کمرشل بنا کر بھاری رقم ہڑپ کی جا رہی ہے تو دوسری طرف اس سے منسلک عوامی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں اسی طرح جنرل مشرف کے دور حکومت میں پریس کلب کو ملنے والی 20 لاکھ روپے کی گرانٹ سمیت 43 لاکھ روپے کی رقم نجی بینک سے نکلوا کر ہڑپ کر لی گئی ہے ایک سروے کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں صحافتی سوسائٹی اور پریس کلب کی سرکاری عمارت کے زبوں حالی کی وجہ غیر تعلیم یافتہ افراد کا میڈیا رپورٹر ہونا اور پریس کلب کی رجسٹریشن نہ ہونا بتایا گیا ہے.

Read Previous

ثمن رائے،اور فیاض الحسن چوہان کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ

Read Next

وزیراعظم عمران خان کی امن کوششوں کو مداخلت نہ سمجھا جائے، ذبیح اللہ مجاہد

20 Comments

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے