تحریر:محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزڈی جی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار بزدار نے ریونیو معاملات میں جعلسازی اور دھوکہ دہی روکنے کیلئے ریکارڈ کی
ڈیجٹلائزیشن کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے نگرانی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔سینئیر ممبر بورڈ آف ریو خود معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ریونیو ریکارڈ کو سوفیصد ڈیجٹلائزڈ کرنے کا عمل جاری ہے پہلے صرف رجسٹرڈ انتقالات کو ڈیجٹلائز کیا جارہا تھا اب پنجاب کے ہر گاوں کا مکمل ریکارڈ ڈیجٹلائزڈ ہوگا۔گردآوری،روزنامچہ،لال کتاب اور دیگر ریونیو ریکارڈ کو محفوظ اور آن لائن رسائی کو یقینی بنایا جارہا ہے جو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور ان کی ٹیم کا احسن اقدام ہے ضلع ڈیرہ غازی خان کے 33 سمیت پنجاب میں 807 دیہی مرکز مال فعال کردئیے گئے ہیں اور سال کے آخر تک 8000 پٹوار سرکل تک دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دیہی مراکز مال کیلئے پہلے سے موجود سرکاری املاک کو استعمال میں لایا جائیگا۔ جہاں گھر کے نزدیک لوگوں کو کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی سہولت حاصل ہوگی۔ریونیو معاملات میں شفافیت اور معلومات کی بروقت رسائی ممکن بنانے کیلئے دیہی مراکز مال اور نیشنل ڈیٹابیس ایڈمنسٹریشن(نادرا) کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔ہر گاؤں سطح پر ایک ہی چھت کے نیچے ریونیو ریکارڈ کی سہولت کیلئے دیہی مراکز مال کو مکمل طور پر ڈیجٹل کردیا گیا۔آئی ٹی میں مہارت رکھنے والے نوجوان پٹواریوں کی بھرتی اور دیہی مرکز مال میں بائیو میٹرک مشین،کیمرہ،پرنٹر،انٹرنیٹ ڈیوائس،لیپ ٹاپ سمیت دیگر جدید سہولیات دی گئی ہیں۔ دیہی مراکز مال میں رجسٹری،انتقال اور فرد کے اجراء جیسی ریونیو سروسز کے علاوہ لوکل گورنمنٹ کی سہولیات کا پٹوار سرکل تک انتظام کیا گیا ہے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر دیہی مراکز مال میں محکمہ مال،پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے تعاون سے کمپیوٹرائزڈ فرد،رہن،بیعہ،ہبہ اور ضمانت کے دستاویزات کی فراہمی ہوگی۔اسی طرح انتقال کے اندراج،بیان،پڑتال اور فیصلہ سات روز کے اندر کیا جائیگا۔فرد برائے درستگی ریکارڈ کی بھی سہولت دیہی مرکز مال پر فراہم کردی گئی ہے۔متعلقہ گاؤں میں قابل ذکر واقعات کی فوری رپورٹ متعلقہ نمبردار،چوکیدار کے ذریعے دیہی مرکز مال کی جائے گی اور پٹواری حلقہ روزنامچہ میں اپ لوڈ کریگا جو متعلقہ محکمہ کو پہنچ جائے گی۔گاوں کے مکمل کوائف، معلومات دہی مرکز مال میں لال کتاب کے اندر کریگا جس کی تجدید ریکارڈ پندرہ روز بعد کی جائے گی۔چالان داخلہ برائے حصول سرکاری ریکارڈ بھی دیہی مرکز مال سے ہوگا۔عوام کی سہولت اور آگاہی کیلئے ویلوایشن ٹیبل(ڈی سی ریٹ)دیہی مراکز مال میں نمایاں مقام پر آویزاں کیا جائیگا۔کسی بھی ہنگامی صورتحال،زلزلہ،سیلاب سمیت قدرتی آفات کی رپورٹ معلومات دیہی مرکز مال میں کی جائے گی جس کو باقاعدہ ریکارڈ کاحصہ بنایا جائیگا تاکہ فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کے ساتھ متاثرین کی امداد کی جاسکے۔ڈیجٹل گردآوری کا ریکارڈ بھی دیہی مراکز مال میں دستیاب ہوگا۔دیہی مراکز مال میں قانونگوئی سطح پر رجسٹر برائے بیع،ہبہ،رہن وغیرہ کا بھی جلد آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دیہی مراکز مال سے مقامی حکومت کی پیدائش،اموات اور دیگر ریکارڈ کے اندراج اور دستیابی کی سہولت کا بھی عنقریب آغاز کیا جانے لگا ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے اس اقدام سے سرکاری ٹیکس کی بروقت وصولی اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ریونیو ریکارڈ تک رسائی،فرد کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے۔دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی گھر کے نزدیک سہولت فراہم کرنے کیلئے 20 موبائل اراضی ریکارڈ سنٹر بھی فعال کردئیے گئے ہیں اور اس کا دائرہ 40 تک بڑھایا جائیگاوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے دیہی مراکز مال کا اچانک معائنہ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔موقع پر موجود سائلین سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ دیہی مرکز مال کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔کمشنر سارہ اسلم سرور والی میں قائم دیہی مرکز مال کا معائنہ کرتے ہوئے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور تیار ریونیو ریکارڈ متعلقہ مالک کے حوالے کرتے ہوئے سہولیات کے بارے میں استفسار کیا گھر کے نزدیک صاف،شفاف ریونیو کی سروس فراہم ہونے پر عوام مطمئن نظر آئے اور وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار سمیت متعلقہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاچئیرمن پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے بتایا کہ صوبہ کے 23ہزار سے زائد مواضعات کا ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے آن لائن کردیا گیا نادرا وین کی طرز سٹیلائٹ سسٹم سے منسلک 200 سٹیلائٹ سنٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے اور ہر موضع کی سطح پر سٹیلائٹ سسٹم کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے سرکاری ٹیکس کی وصولی کا عمل تیز کردیا ہے اور گزشتہ برس 17 ارب روپے وصول کئے گئے۔عوام کو گھر بیٹھے فرد کے اجراء اور انتقال اراضی کیلئے 0421112222777 پر ہیلپ لائن متعارف بھی کرائی

گئی ہے۔چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ سے جعلسازی ختم کردی گئی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر نگرانی پنجاب کو کرپشن فری بنائیں گےوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ اب موبائل اراضی سنٹرز کے باعث دور دراز علاقوں کے لوگوں کو ان گھروں کے قریب زمین سے متعلقہ خدمات ملیں گی۔ درخوست گزار کیلئے اب گھر بیٹھے فرد کا اجراء یا انتقال اراضی ممکن ہو سکے گا۔ موبائل اراضی سنٹر ز سے خصوصی طور پر بزرگوں، بیمار افراد اور خواتین کو سہولت ملیگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں منفرد اصلاحات کے ذریعے عوام کو ان کا حق واپس کر رہے ہیں۔ اراضی ریکارڈ سسٹم میں ریفارمز برسوں پرانے فرسودہ نظام کی باقیات کا حقیقی معنوں میں خاتمہ کریں گی۔ پہلے مرحلے میں بیس موبائل اراضی یونٹس خریدیگئے ہیں جن میں جدید آلات لگائے گئے ہیں موبائل اراضی یونٹس کو صوبے میں قائم دیگر اراضی سینٹرز سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے۔ صوبے میں موبائل اراضی سینٹرز کی باقاعدہ سروس کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ای گورننس کے اس اقدام سے پنجاب میں پٹوار کلچر کا حقیقی طور پر خاتمہ ہوگا۔ ماضی کی حکومتیں ذاتی مفاد کیلئے پٹوار کلچر کو فروغ دیتی رہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پٹواریوں کی ڈیجٹل گردآوری کیلئے ضروری تربیت مکمل کرلی گئی اور 15 ستمبر سے فیلڈ میں متعلقہ ایپ اور اینڈروئیڈ فون کے ذریعے موقع پر ڈیجٹل گردآوری شروع کی گئی۔کمشنر سارہ اسلم کی طرف سے ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے تمام مواضعات میں ڈیجٹل گردآوری کی تکمیل کیلئے 15 نومبر کی حتمی تاریخ دی گئی ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید فیلڈ میں جاکر ڈیجٹل گردآوری کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں وہ زمینداروں سے ملاقات کرکے ڈیجٹل گردآوری کے طریقہ کار،نظام کی افادیت کے بارے میں معلومات بھی حاصل کررہے ہیں۔ڈیجٹل گردآوری کی اپ لوڈنگ کے بعد ترمیم کی گنجائش نہیں رکھی گئی ہے اس لئے پہلے مینول ریکارڈ تیار اور جانچ پڑتال کے بعد آن لائن،ڈیجٹل انٹری کی جاتی ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے عوام کو سرکاری دفاتر میں بلانے کی بجائے گھر کے نزدیک مسائل سننے اور حل کیلئے ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا بھی سلسلہ شروع کیا۔ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں پٹواری ریکارڈ سمیت موجود ہوتا ہے۔پٹواری سے اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو،ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز خود ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں شرکت کرکے سائلین کے مسائل سنتے ہیں اور تحریری و زبانی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے جارہے ہیں۔ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں دی جانے والی ہر درخواست پر عملدرآمد کیلئے محکموں کو باقاعدہ ٹائم لائن دی گئی ہیں جس کے اندر افسر کارروائی کرنے کا پابند ہوتا ہے۔فوری حل طلب مسائل پر ابتدائی کارروائی کرکے مزید عمل شروع کردیا جاتا ہے۔درخواست گزار کو پیشرفت کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے بھی باقاعدہ نظام مرتب کیا گیا ہے۔ہر کھلی کچہری میں سابقہ درخواستوں پر متعلقہ محکمہ سے فیڈ بیک بھی لیا جاتا ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے افسران کو واضح پیغام دیا ہے کہ سرکاری دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھے جائیں ل۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکاری دفاتر میں عزت و تکریم دے کر عوام کے مسائل سنے اور حل کئے جائیں۔عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر اور افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی

بزدار حکومت کا ریونیو ریکارڈ کی جعلسازی روکنے کیلئے احسن اقدام
پنجاب میں 807 دیہی مرکز مال فعال
سال کے آخر تک دیہی مرکز مال کا دائرہ 8000 تک بڑھانے کا فیصلہ
عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولت دینے کیلئے 20 موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز فعال
دیہی مراکز مال کیلئے پڑھے لکھے اور آئی ٹی ماہر نوجوان تعینات
ڈیجٹلائزئشن سے بیرون ممالک میں تعینات پاکستانیوں کو ریونیو ریکارڈ تک رسائی ممکن
ریونیو معاملات میں شفافیت اور معلومات کی بروقت رسائی ممکن بنانے کیلئے دیہی مراکز مال اور نادرا کے ساتھ معاہدہ طے
One Comment
Hello to every body, it’s my first visit of this
blog; this blog carries awesome and really good data in favor of readers.