ڈیرہ غازی خان ( شبیر سدوزئی )ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے عوام الناس کے مسائل کے فوری حل اور انصاف کی فوری فراہمی کو یقنی بنانے کے لیے آر ٹ کونسل ڈیرہ غازیخان میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا ۔کھلی کچہری میں آر پی او نے عوام کے برائےراست مسائل سنے اور مسائل کے فوری حل کےلیےاحکامات جاری کیے۔

منشیات فروشی ،قبحہ خانہ ،جو ا ء دیگر سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاون ناجائز معززین سوشل میڈ یا پر غلط شناخت استعمال کرکے والے قانون شکن عناصر کے خلاف مواثر حکمت عملی اور سورس کے ذریعے قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایات ۔

معاشرہ میں نفرت انگیزی پھیلانے والے گینگز کے خلاف بھر پور انداز میں قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری ۔کھلی کچہری میں آر پی او فیصل رانا ، ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید ملک،ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی،ایس پی ربنواز تلہ ،ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول ،ڈی ایس پی ٹریفک عمران رشید ،اے ڈی آئی جی رانا جان محمد اور جملہ ایس ایچ اوز صاحبان سٹی سرکل دیگر افسران و ملازما ن سمیت صحافی برادری ،تاجر برادری ، اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔