ملتان ساٸبر کرائم کی کارکردگی ڈی جی ایف آئی اے کی شاباش

ملتان شبیر سدوزئی

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ثناءاللہ عباسی صاحب نے ڈاٸریکٹر پنجاب زون ll فرید شاہ صاحب کے ساتھ سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر ملتان کا دورہ کیا۔انچارج ساٸبر کراٸم رپورٹنگ سنٹر ملتان محمد علی ہاشمی اور نوید اعجاز DD لیگل نے استقبال کیا اور ڈی جی ایف آئی اے کو سائبر کرائم ملتان کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان رپورٹنگ سنٹر نےڈائریکٹر آپریشنز بابر بخت قریشی اور انچارج زون سید شاہد حسن کی ہدایت پر اس سال اب تک 721 شکایت کنندگان کو سائبر ہراسمنٹ، بلیک میلنگ، الیکٹرانک معاشی فراڈ، نفرت انگیز مواد، بچوں اور خواتین کی جنسی ہراسگی، غیر قانونی موبائل سمز کے اجراء جیسے معاملات میں ریلیف فراہم کیا جبکہ مختلف زیر سماعت مقدمات میں 109 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
7 بڑے مقدمات میں ملزمان کو مجاز عدالت سے سخت سزائیں دلوائیں گئیں اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے سائبر کرائم ملتان کے تفتیشی افسران سے براہ راست مقدمات کی فاٸلز کو چیک کیا اور حوالات میں موجود 9 کس ملزمان سے الزمات کی بابت پوچھا اور حوالات کو مزید بہتر کرنے کا حکم دیا۔ ساٸبر کراٸم کی کارکردگی کو سراہا اور اس سلسلے میں اقدامات کو مزید مؤثر اور تیز کرنے کی ھدایت کی۔

انہوں نے عوام اور سائبر کرائم ونگ کے درمیان خلا کو پُر کرنے، عوام میں سائبر کرائم کے جدید طریقوں سے بچنے کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے، شکایت کنندگان سے اچھے برتاؤ اور ان کی شکایت کو فوری حل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں ملزمان کو سخت سزائیں دلوائیں جائیں اور پرانے مقدمات میں زیادہ سے زیادہ مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔بعد ازاں ڈی جی ایف آئی اے نے سائبر کرائم ونگ کے فرانزک لیب سے فرانزک رپورٹس مقدمات اور انکوٸریز میں جلد حصول پر زور دیا تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جاۓ۔

Read Previous

ڈیرہ غازی خان پولیس کی ریکوری کی مالیت 19کروڑ 54لاکھ 94ہزار تک پہنچ گئی

Read Next

عمران خان کا خواب پنجاب پولیس عوامی پولیس بن چکی ہے ویلڈن انعام غنی

2 Comments

  • Awesome posts. Thanks!
    online casino no deposit promo codes casino games online tennessee online casino

  • Seriously a good deal of useful knowledge!
    buy critical essay essay for sale

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے