ملتان اڑھتالیس گھنٹوں میں 117اشتہاری مجرمان اور 71عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے سید خرم علی

ملتان ( شبیر سدوزئی ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے ریجن ملتان، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کے پولیس افسران کو اپنے اضلاع میں اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف15 روزہ مہم 30 ستمبر تک کریک ڈاؤن میں تیزی کی ہدایت کی ہے سنگین مقدمات قتل، ڈکیتی اور دہشت گرد ی میں ملوث اشتہاری مجرمان کو ترجیحی بنیادوں پر گرفتار کر کے عدالتی کٹہرے میں لاکرقرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں کیونکہ یہ اشتہاری معاشرے میں بدامنی کا باعث بنتے ہیں اس لیے ایسے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں آر پی او نے ریجن کے پولیس افسران کو یہ بھی ہدایات دی ہیں کہ وہ اس پندرہ روز ہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے احکامات کی تعمیل کی جا سکے اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر دفتر رپورٹ بھجوائی جائے۔آ خر میں انہوں نے کہا کہ اس پندرہ روز ہ مہم میں جس ضلع کی مجموعی کارکردگی بہتر ہو گی اس ضلع کے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیئے جائیں گے واضح رہے کہ اس پندرہ روز ہ مہم میں گزشتہ اڑھتالیس گھنٹوں کے دوران ملتان ریجن میں 117اشتہاری مجرمان اور 71عدالتی مفروران گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

Read Previous

عون عباس بپی کو جنوبی پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیارقیہ رمضان

Read Next

وزیراعظم عمران خان نے افغان طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا

2 Comments

  • You suggested it well!
    buy narrative essay buy essay paper

  • You suggested this exceptionally well.
    casino online michigan empire online casino best online casino in canada

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے