لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے موہلنوال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی لاہور میں موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر موہلنوال میں چھاپہ مارا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ ، مشتاق ، اسامہ اور عادل شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم القاعدہ سے ہے۔گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ملزمان حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔