ڈیرہ غازیخان ( ڈاکٹر محمود شیخ سے ) سینیٹر عون عباس بپی جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی کے سلسلہ میں محترک و فعال رہنماء ہیں انکو قیادت کیجانب سے جنوبی پنجاب کا صدر بنانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی کنوینئر پرنٹ میڈیا ساوتھ پنجاب، اور ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کی نائب صدر میڈیم رقیہ رمضان ایڈوکیٹ و دیگر نے عون عباس بپی کو جنوبی پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی اس موقعہ پر تنظیمی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تنظیمیں نہایت کمزور ہونے سے پارٹی کمزور ہو رہی تھی جس پر مرکزی قیادت نے متحرک فعال اور ورکرز کو عزت و مقام دینے والے رہنماؤں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے

جنوبی پنجاب کے لئے عون عباس بپی موثر شخصیت ہیں جو نہ صرف پارٹی وزیزن پر کام کریں گے بلکہ ورکرز اور کارکنان کو بھی عزت و مقام دیں گے اس موقعہ پر عون عباس بپی نے میڈیم رقیہ رمضان ایڈووکیٹ کو یقین دلایا کہ وہ ہر ممکن طور پر پارٹی کو مضبوط کرنے کا عزم رکھتے ہیں اس کے لئے جنوبی پنجاب میں ہر سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی اور کارکنوں کو مقام دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ جلد ساوتھ پنجاب کی تنظمیں مکمل کرکے ساوتھ پنجاب ورکرز کنونشن کا ملتان میں انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہونگے آخر میں عون عباس بپی نے میڈیم رقیہ رمضان ایڈووکیٹ کی آمد کا خیرمقدم کیا اور پارٹی کومضبوط کرنے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کارکنان کو متحرک کرنے اور رابطے بڑھانے کی ہدایت بھی کی
2 Comments
You’re so awesome! I do not suppose I have read through
anything like this before. So wonderful to discover another person with some unique thoughts on this topic.
Seriously.. many thanks for starting this up.
This website is something that is required on the web, someone with
a little originality!
Normally I do not read post on blogs, however I would like to say that this write-up very pressured
me to check out and do it! Your writing taste has been surprised me.
Thanks, very great article.