عمران خان کا خواب پنجاب پولیس عوامی پولیس بن چکی ہے ویلڈن انعام غنی

پنجاب حکومت کی جانب سے آئی جی پنجاب انعام غنی کی تبدیلی کی خبریں گردش کررہی ہیں عمران خان کے ویثرن کو عملی جامہ پہنانے والے پنجاب پولیس کے کپتان انعام غنی نے پنجاب پولیس کی بہتری اور عوامی پولیسنگ بنانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جہاں لوگ پولیس کے نام سے ڈرتے تھے وہی پولیس آج پہاڑوں میں پہنچ کر کھلی کچہریاں لگا رہی ہے عوام اور پولیس کے درمیان جو خوف تھا وہ ختم ہو چکا ہے وزیر اعلی عثمان بزدار کا بدلتا پنجاب اسکی عکاسی ہے سابقہ ادوار میں جو علاقے نو گو ایریا سمجھے جاتے تھے وہ اب انعام غنی کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے کلیر ہو چکے ہیں قبضہ مافیا کی کمر ٹوٹ چکی ہے

انعام غنی جیسا عظیم شخص صدیوں بعد کوٸی شخص معرض وجود میں آتا ہے جو نا صرف عظمت کے مینار پر کھڑا ہوتا ہے بلکہ اسے دیکھ کر عظمت کا معیار مقرر کیا جاتا ہے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے فرائض کو بخوبی پہچانا اور اور انکی اداٸیگی میں کوئی کوتاہی نا برتی انعام غنی نے ہمیشہ اپنے دروازے عوام کے لئے کھلے رکھے اور عوام کے دلوں میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی عزت اور قدر بڑھائی پنجاب بلاشبہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔اس صوبے کو سنبھالنا اور اس کے انتظامی امور کو بدنظمی سے بچانا ایک بہت بڑا چیلنج تھا پولیس کے فرائض کو دیکھا جائے تو آٸی جی پنجاب انعام غنی نے جس طرح اس صوبے کے کرائم کو کنٹرول کرنے اور عوام کی جان مال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لٸے جتنے اقدامات اٹھائے وہ ناقابل فراموش ہیں کہتے ہیں قانون امیر کی لونڈی ہوتی ہے جبکہ غیب عوام ظلم کا شکار ہو کر بھی انصاف کو حاصل کرنے کی ایک نسل تک ضائع کر بیٹھتی ہے اور انصاف پھر بھی انکے مقدر میں نہیں لکھا ہوتا۔ لیکن آٸی پنجاب انعام غنی نے امیر اور غریب۔۔۔کمزور اور طاقتور کے فرق کو مٹاتے ہوئے اپنی ہر ممکن کاوش کی جس سے انصاف کا بول بالا ہوا

ایک پریس کانفرنس میں انعام غنی نےگفتگو کرتے ہوئے اپنے ڈیپارٹمنٹ کو واضح الفاظ میں وارننگ دی کہ جب کوٸی ساٸل درخواست لیکر تھانے پہنچے تو اسکی درخواست پر میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے فوراً ایف آٸی آر درج کی جائے بصورت دیگر اس پولیس آفیسر کو انکواٸری کے لٸے تیار رہنا پڑے گا آٸی جی پنجاب انعام غنی نے جرائم پیشہ افراد کے لٸے اپنے داٸرہ اختیار میں زمین تنگ کر کے صوبے کا امن و امان بحال رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ حالیہ دنوں میں عورتوں کے ہراسمنٹ کے حوالے سے ہر ضلع میں ہراسمنٹ ڈیسک کے قیام کو عمل میں لاکر خواتین کی عزتوں کو محفوظ بنانے کی ایک بہترین سوچ کو عملی جامہ پہنا کر خواتین کی عزتوں کو محفوظ بنایا۔ آٸی جی پنجاب انعام غنی کے دور فرائض پر اگر بات کی جائے تو اس کی ایک بہت لمبی فہرست بن سکتی ہے جس کو سنہری حروف سے لکھا جانا چاہٸے۔ وزیر اعلی پنجاب کے اس قدر قابل آفیسر کو پنجاب سے تبدیل نہ کرنے کی عوامی رائے کو سامنے رکھنا ہوگا

Read Previous

ملتان ساٸبر کرائم کی کارکردگی ڈی جی ایف آئی اے کی شاباش

Read Next

پاکستان کی مختلف معاملات پر تشویش جائز ہے، ترجمان طالبان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے