ملتان ( شبیر خان سدوزئی ) سائبر کرائم ایف ائی اے کی جعلی کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ اندراج اور فراڈ کے گروہ کے خلاف کاروائی ایف ای اے ڈیریکٹر بابر بخت قریشی کے حکم پر محمد علی ھاشمی انچارج ساٸبر کراٸم ملتان کے زیر نگرانی ایس ایچ او سلیمان سعید سب انسپکٹر نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم کورونا ماس ویکسینیشن سینٹراور قاٸداعظم میڈیکل اکیڈمی ملتان پر کامیاب کارواٸی کی۔
کورونا ویکسین کا مبینہ جعلی اندراج جو کہ NIMS پورٹل پر درج کرکےڈیٹا اپلوڈ کرنے پر ویکسینیشن سینٹر سے عملے کے دیگر 04 ملازمین نشتر اور 02 افراد قاٸداعظم اکیڈمی سے گرفتار کیے ملزمان کے موباٸل سے ڈیٹا اندراج کے شواہد برامد ہوے۔ تمام ڈیجیٹل میڈیا قبضہ میں لیا گیا۔ایف آئی اے ساٸبر کراٸم ملتان کو نشتر ماس ویکسینیشن سینٹر پر جعلی ویکسینیشن انٹریز کی شکایت موصول ہوئی تھی دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔