حق سے انکار کی بنیادی وجہ تکبر، انا اور ذاتی ضد ہے ۔امیر عبدالقدیر اعوان

ملتان ( رانا سہیل ) جس طرح ہم دنیا کے کاموں کی تکمیل کے لیے اسباب اختیار کرتے ہیں اسی طرح دین کو سمجھنے اور سیکھنے کے لیے بھی اسباب اختیار کرنے چاہیے۔دین کی اہمیت ہمارے نزدیک کم ہے اور دنیا کی اہمیت زیادہ ہے اسی لیے ہمارے اعمال بھی ایسے ہیں۔دین کو ہم مولانا اور پیر صاحب کے سپرد کر دیتے ہیں یہ درست نہیں ہے۔تخلیقی انداز کے مطابق چلنا تقویت کا سبب ہے اور فطرتی انداز کے مخالف چلنا تکلیف کا سبب ہوگا۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب انہوں نے کہا کہ حق سے انکار کی بنیادی وجہ تکبر، انا اور ذاتی ضد ہے۔اللہ کریم کی بہت عطا ہے کہ جگہ جگہ اُس کی قدرت کی نشانیاں موجود ہیں ہم استفاد ہ حاصل نہیں کر پا رہے۔اعتراض کرنے والا بھی اس بات کو ماتنا ہے کہ کوئی طاقت ایسی ہے جو اس کارگاہ حیات کو چلا رہی ہے۔کتنی ہی نشانیاں اللہ کریم کی واحدانیت کے حوالے سے موجود ہیں۔

دین کا جاننا ہمارے نزدیک اہم ہو بندگی کی کیفیت اور حال سے ہم آشنا ہوں تو یہ عمل مقدم رہے گا اور اگر ایسا نہ ہو تو پھر صرف دنیا ہی رہ جاتی ہے۔اور بندہ اسی کے پیچھے ساری زندگی بھاگتا رہتا ہے۔انہوں نے سید علی شاہ گیلانی مرحوم کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بانی ئ تحریک حریت سید علی شاہ گیلانی ؒ آزادی کشمیر کے علمبردارتھے اُن کی ساری زندگی جُہدِمسلسل کی مثال ہے۔اللہ کریم انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائیں۔ہم اُن کی وفات کے دکھ میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیںاور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم سید علی شاہ گیلانی ؒ سمیت تمام کشمیری بھائیوں اور ہمارے خواب آزادیئ کشمیر کو شرمندہئ تعبیر فرمائیں۔(امین)

یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں دو روزہ ماہانہ روحانیا جتماع بروز ہفتہ اتوار کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے سالکین اپنی روحانی تربیت کے لیے تشریف لاتے ہیں بروز اتوار حضرت جی مد ظلہ العالیدن گیارہ بجے خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہوگی شرکت فرما کر اپنے دلوں کو برکات نبوت ﷺ سے منور کیجیے۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔

Read Previous

کورونا وائرس؛ پنجاب میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ

Read Next

دیپالپور غیر قانونی اور نامکمل کاغزات رکھنے والی گاڑیوں کو چلنے نہیں دیا ؛ سیف الرحمن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے