ڈیرہ غازیخان ( شبیر خان سدوزئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ڈی جی خان آمد. صوبائی وزیر نے انصاف پبلک سیکرٹریٹ میں مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی سے ملاقات کے دوران سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا. صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پنجاب حکومت عوامی خدمت کے منشور پر عمل کررہی ہے. انہوں نے کہاکہ سیاسی قیادت ٹیم ورک سے اجتماعی مسائل کے حل اور خطہ کی ترقی کیلئے کام کرے. مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان پی ٹی آئی کا قلعہ ہے اورآئندہ انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف بھاری مارجن سے جیتے گی.

دوسری طرف فیاض الحسن چوہان نے سپورٹس سرگرمیوں کی بحالی کیلئے عالمی معیار کے آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ علامتی افتتاح کیا. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزپنجاب ثمن رائے، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ترجمان پاکستان تحریک انصاف بہاولپور سمیرا ملک اور دیگر ہمراہ تھے. صوبائی وزیر نے آسٹروٹرف پر ہاکی میچ بھی دیکھا. کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ننھے کھلاڑیوں کو شاباش بھی دی. صوبائی وزیر نے بحال و تزئین و آرائش شدہ کشمیر پارک کا بھی دورہ کیا. شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا. انہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ تعمیر ہونے والے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بھی دورہ کیا. کام کی رفتار اور مٹیریل کا معیار چیک کرنے کے ساتھ منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے ہدایات جاری کیں

. انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پنجاب کے نمائندوں نے بریفنگ دی. چار ارب اٹھائیس کروڑ روپے کی لاگت سے 136بیڈ کا پہلا مرحلہ اپریل 2022تک مکمل ہو جائے گا. صوبائی وزیر نے ٹیچنگ ہسپتال کی حدود میں زیر تعمیر پناہ گاہ، زچہ بچہ ہسپتال اور گائنی وا و پی ڈی بلاک کی مجوزہ سائیٹس کا بھی معائنہ کیا. صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر قیادت حکومت پنجاب ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ بھر میں انفراسٹرکچر کی بحالی، عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کر رہی ہے اور گزشتہ دور حکومت کے دیئے گئے مہنگائی سمیت دیگر بحران کو جلد حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں.