تونسہ شریف میں ترقیاتی منصوبہ جات پر کام تیزی سے جاری ہے ؛ چوہدری ندیم گجر

ڈیرہ غازی خان ( شبیر سدوزئی ) وزیرا اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ویژن کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود اور ان کو بنیادی سہولیات سے آ راستہ کرنے کے لیے تونسہ شریف میں ترقیاتی منصوبہ جات پر کام تیزی سے جاری ہے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبہ جات کے مکمل ہوتے ہی عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو جائیں گئے تمام تونسہ شریف کے اندر میگا پراجیکٹس کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبہ جات کو معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں گے عوام کی بہتری کے لئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار نے میگا پراجیکٹ جنوبی پنجاب میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے ان خیالات کا اظہار ایکسین پبلک ہیلتھ سیکنڈ ڈویژن چوہدری ندیم گجر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی ہے ان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تونسہ اور اس کے گردونواح کے پسماندہ علاقہ جات کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے

بہت جلد وہاں پر عوام کی فلاح وبہبود میں ترقیاتی میگا پراجیکٹ کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی سکیموں پر کام جاری ہے پسماندہ علاقہ جات میں معیاری قسم کے روڈ واٹر سپلائی سکیمیں دیگر کام مکمل کیے جائیں گئے تاکہ وہاں کے مکینوں کو سبزیاں لیے جانے کے لیے اچھے روڈز اور پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے انہوں نے کہا ہے کہ تمام تر ترقیاتی منصوبہ جات کی مکمل طور پر مانیٹرنگ کروں گا اور ناقص میٹریل کے مرتکب استعمال کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہےکہ عوام کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کر کے پسماندہ علاقوں کی پسماندگی دور کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبہ جات کو مکمل کرنے کے لیے فنڈز کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے جہاں پر بالخصوص ضلع ڈیرہ غازی خان میں میگا پراجیکٹ کو عوام کی بہتری کے لیے میعار کے مطابق مکمل کیا جارہا ہے

Read Previous

ہمیں اپنے کرداراور گفتار میں سچ کے ساتھ معاشرے میں تبلیغ کرنی ہوگی۔امیر عبدالقدیر اعوان

Read Next

آئندہ الیکشن میں پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی ۔سردار دوست محمد کھوسہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے