ترک حکومت نے پاکستانیوں کے قرنطینہ قوائد میں مزید نرمی کردی

استنبول: ترک حکومت نے غیرملکی سیاحوں سے متعلق نئی کورونا گائیڈ لائنزجاری کردیں۔ترکی کی وزارت داخلہ نے غیرملکی سیاحوں سے متعلق نئی کورونا گائیڈ لائنزجاری کردیں جس میں پاکستانیوں کے قرنطینہ قوائد میں مزید نرمی کردی گئی ہے۔ ترک حکومت کے نئے قوائد وضوابط کل سے نافذ العمل ہوں گے۔

نئی گائیڈ لائنزکے مطابق ترکی جانے والے پاکستانی 72 گھنٹے قبل پی سی آرمنفی رپورٹ دکھانے کے پابند ہوں گے۔ تمام پاکستانی مسافروں کی ویکسینیشن سے قطع نظرپی سی آرٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ ترکی میں پاکستانیوں کوکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے پرقرنطینہ سے استثنیٰ ہوگا۔ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے پرپاکستانی مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ قرنطینہ میں 10 روزبعد دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا۔ 14 روزبعد پی سی آرٹیسٹ مثبت آنے پرمعاملہ وزارت صحت کی ہدیات کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

Read Previous

بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری شہید کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے حافظ محمد شاہد حسین

Read Next

کشمیر کاز کیساتھ پرعزم کھڑے ہیں، آرمی چیف کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے