بھارت نے ویزے کے باوجود 5 پاکستانی شہری واپس بھیج دیے

لاہور: ویزے کے باوجودپاکستانی شہریوں کوبھارتی امیگریشن حکام نے واپس بھیج دیا۔بھارتی ہٹ دھرمی، ویزے کے باوجودپاکستانی شہریوں کوبھارتی امیگریشن حکام نے واپس بھیج دیا، آج پاکستان میں کورونا وبا کی وجہ سے مقیم 203 بھارتی شہری واہگہ سرحدکے راستے واپس انڈیاجائیں گے۔

پاکستان اور بھارت نے کوروناوباکی وجہ سے واہگہ سرحد بندکردی تھی تاہم پاکستان نے چندروز قبل اپنی طرف سے عائد پابندی اٹھاتے ہوئے سرحدکھول دی ہے۔
جمعرات کے روز اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے پانچ پاکستانی ہندوشہری امیگریشن کلیئرکروانے کے بعد بارڈر کر اس کرکے بھارت گئے تاہم چندگھنٹوں بعدہی بھارتی امیگریشن حکام نے انھیں یہ کہہ کرواپس بھیج دیاکہ بھارتی بارڈرابھی بند ہے۔

Read Previous

پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کے لیے کام کرتا رہے گا، آرمی چیف

Read Next

برف پگھل گئی؛ جوبائیڈن اور چینی صدر کا پہلی بار براہ راست رابطہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے