بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری شہید کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے حافظ محمد شاہد حسین

لاہور؛ صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک پنجاب حافظ محمد شاہد حسین نے کہا ھے کہ آج یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر اس محسنِ دعوتِ اسلامی کو بھی یاد رکھیے کہ جنہوں نے دعوتِ اسلامی کی راہ میں آنے والے مشکلات و رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مارخور کا کردار ادا کیا ہے کہ جسے بیان بھی نہی کیا جاسکتا پر انکے کارنامے 90 کے دہائی کے اسلامی بھائی اچھی طرح سے جانتے ہیں۔

مسلکِ اعلحضرت کی پاسداری کی خاطر تاریخ کے سب سے مشکل و کٹھن دور میں یارسول اللہﷺ کا نعرہ بلند کرنے والے اس مردِ مجاہد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی کہ جنہوں نے صحیح معنوں میں تحفظِ ناموسِ رسالتﷺ و مسلکِ اعلحضرت کے تحفظ کی خاطر نوجوانوں کو نا صرف ذہنی و جسمانی طور پر تیار کیا بلکہ تحفظِ ناموسِ رسالتﷺ کی خاطر جانیں قربان کرنے کا بھی حقیقی جزبہ دیا اور پھر تاریخ نے وہ خونی منظر بھی دیکھا کہ جب مسلکِ اعلحضرت کی پاسداری کی خاطر یارسول اللہﷺ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے شہید سلیم قادری عطاری رحمة اللہ علیہ نےجامِ شہادت نوش کرکے اپنے قول و فعل پر عملی طور پر عمل کرکے دکھایا۔مرشدی عطّار کا احسان کے جن کے فیض و نگاہِ کرم سے مسلکِ اعلحضرت کو ایسا مردِ مجاہد ملا کہ جنکے کارناموں سے باطل قوتیں آج بھی کانپتی ہیں

Read Previous

ڈپٹی کمشنر کا سخت ایکشن محکمہ ایجوکیشن میں تین سال سے تعنیات عملہ تبدیل

Read Next

ترک حکومت نے پاکستانیوں کے قرنطینہ قوائد میں مزید نرمی کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے