اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ میں خود پاکستان میں آزادانہ گھومتا ہوں اور اگر سیکیورٹی خدشات ہوتے تو میں سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتا۔
نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ سیریز کی منسوخی پر افسوس ہے تاہم کرکٹ سیریز منسوخ کرنا انگلش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں خود پاکستان میں آزادانہ گھومتا ہوں، اگر سیکیورٹی خدشات ہوتے تو میں سکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتا جب کہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ دورہ منسوخی میں نہ کوئی سیاست تھی اور نہ سازش تھی۔واضح رہے نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے سے کچھ دیر قبل سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔