اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی پر جرمانہ

لاہور: نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضگی پر اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو جرمانہ کیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے پہلے مرحلے میں سلو اوور ریٹ پر سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخواکو بالترتیب چالیس ہزار اور پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے خلاف اتوار کوکھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت سے تین اوورز کم کیے۔ اسی طرح ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کے خلاف مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیے۔ ان دونوں ٹیموں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سدرن پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو امپائر کے فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرنے پر بالترتیب ان کی میچ فیس کا چالیس اور پچیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Read Previous

نازیبا وڈیو معاملہ؛ محمد زبیر کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

Read Next

انجکشن سے خوفزدہ افراد کیلیے ویکسین والا اسٹیکر تیار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے