ڈیرہ غازیخان ( شبیر سدوزئی ) سردار دوست محمد کھوسہ کی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری 5ستمبر کو ڈیرہ آئیں گے ۔چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شام پانچ بجے ہاکی گراﺅنڈ میں جلسہ عام میں خطاب کریں گے ۔تفصیل کے مطابق ۔پاکستان پیپلز پارٹر کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سردار دوست محمد خان کھوسہ کی دعوت پر 5ستمبر اتوار کو ڈیرہ غازیخان آئیں گے بلاول بھٹو زرداری کا ڈیرہ غازیخان پہنچنے پر تاریخی شاندار استقبال کیا جائے گا اور بلاول بھٹو زرداری شام 5بجے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کے ہاکی گرﺅنڈ میں جلسہ عام میں خطاب کرین گے اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے بتایا کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی مرتبہ ڈیرہ غازیخان آرہے ہیں اور ڈیرہ غازیخان سے جنوبی پنجاب دورے کا آغاز کریں گے انہوں نے بتایا کہ کارکن جلسہ میں شرکت اور کامیاب جلسہ سے ثابت کریں گے کہ ڈیرہ غازیخان بلکہ جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور آئندہ ہونے والے الیکشن میں کلین سویپ کرکے پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی ۔