سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے صدر عارف علوی کو پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارک باد کے پیغام بھجوائے ہیں۔
مملکت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی شاہی قیادت نے صدر عارف علوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی پاکستان تسلسل کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔ دونوں مسلم ممالک کے درمیان شروع سے ہی خوشگوار تعلقات رہے ہیں اور متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔