گیچک بلوچستان میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن شہید

کوئٹہ: گیچک بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گیچک میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا،

جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے، گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی، واقعے میں 2 فوجی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں خضدار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Previous

کورونا وائرس کی ابتداء کا معما حل کرنے کیلیے عالمی ادارہ صحت نے تحقیقی گروپ بنا دیا

Read Next

ٹانڈہ؛ بااثر اوباشوں کی بھرے بازار 2 بہنوں سے فحش حرکات

One Comment

  • This is my first time go to see at here and i am actually pleassant
    to read all at single place.

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے