ڈیرہ غازیخان ( شبیر سدوزئی ) کرپشن کرنے پر سب انسپکٹر کو نوکری سے ڈسمس جبکہ مقدمہ ہذا میں ناقص تفتیش پر ایک اور سب انسپکٹر کو جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا سب انسپکٹر ارشد منیر سابقہ ایس ایچ او تھانہ صدر دوران انکوائری کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے ڈسمس کر دیا گیا جبکہ اسی طرح سب انسپکٹر غلام اکبر کو مقدمہ ہذا میں ناقص تفتیش کرنے پر ملازمت سے جبری ریٹائرڈ کر دیا۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ محکمہ میں لاپرواہی ناقص تفتیش اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کہ جائے گی جبکہ فورس کے مورال میں اضافے اور نظم و ضبط میں بہتری کے لۓ تمام تر اقدامات کۓ جاٸیں گے کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاران کو نشان عبرت بنایا جاۓ گا آخر میں ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاران کو سزاٸیں دینے کا مقصد صرف اور صرف ان کی اصلاح کرنا ہے۔