پٹرولنگ پولیس نے گزشتہ ماہ 361مقدمات درج کرکے 362 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا؛ ہما نصیب

ڈیرہ غازیخان( شبیر خان سدوزئی ) پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے گزشتہ ماہ 361مقدمات درج کرکے 362 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا اور 69 مجرمان اشتہاری اور 3 عدالتی مفروروں کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا. ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہما نصیب نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے ماہ جولائی 2021ء کے دوران ناجائز اسلحہ ایمونیشن کے 2 منشیات کے 9 تیز رفتاری، اوور لوڈنگ و غیر قانونی گیس سلنڈر کے 149 مقدمات کے ساتھ کل 361 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کراکے 362 ملزمان کو گرفتارکیا اور ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل 303 بور، ایک پسٹل 30 بور 11 گولیاں، 120 گرام چرس اور 197 لیٹر شراب برآمد کی گئی اسی طرح بغیر نمبر پلیٹ بغیر کاغذات 256 موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں اور گاڑیوں میں فنی خرابی کی صورت میں 3841

پریشان حال لوگوں کو مدد فراہم کی گئی ایس پی نے مزید کہا کہ پیٹرولنگ پولیس نے دوران ڈیوٹی 46 گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا اور 587 ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا اسی طرح پٹرولنگ پولیس کے ریجنل موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈیرہ غازی خان ریجن کے 190 مختلف مقامات پر ڈاکٹروں، شہریوں، تاجروں،دکانداروں اور ڈرائیوروں کو کورونا وائرس،ایس او پیز، سیکورٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے مفید لیکچرز دیے اور معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا اسی طرح موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ہائی ویز پر سست رفتار گاڑیوں کو ریفلیکٹرز بھی لگائے.

Read Previous

وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے 122فیصد ٹیکس وصولی ممکن ہوئی:عبدالعلیم خان

Read Next

چیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے علاقہ رونگھن کے طو فانی دورے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے