کابل: پاکستان نے افعانستان میں خراب سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر قونصل جنرل کے اسٹاف میں کمی کردی ہے.افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا کہ قونصل خانہ بند نہیں کیا،
اس بارے میں خبریں درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے پیش نظر ویزا آپریشن اِن پرسن بند کردیا گیا اور صرف آن لائن درخواست پر ویزہ جاری کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر سٹاف کی تعداد میں کمی کی ہے. تاہم پاکستان کا سفارتخانہ اور قونصل جنرل معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں