اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی آج کابینہ سے منظوری کا امکان ہے وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں ثقافتی تقریبات، فیشن شوز اور وینٹج گاڑیوں کی نمائش سمیت اعلیٰ سطح کی سفارتی تقریبات اور سیمینارز ہوں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا جب کہ کابینہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع کی منظوری بھی دے گی۔