نفرت آمیز تقاریر کرنے والوں کی فوری گرفتاریاں ہونگی؛ فیصل رانا

ڈی جی خان ( شبیر خان سدوزئی ) ریجن میں یوم۔عاشورہ کے انتظامات مکمل،بریگیڈئیر عمر جنجوعہ کی آر پی او فیصل رانا کے ساتھ ملاقات میں انتظامات کا حتمی شکل دے دی گئی،ڈرون کیمروں سے فضائی نگرانی کی جائے گی،شر پسندوں کو کچلنے کے لئے قانون کی طاقت کو بھر پور استعمال کرنے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا سے پاک فوج کے بریگیڈئیر عمر جنجوعہ نے ملاقات کی ،جس میں 9 اور 10 محرم کو عزاداری کے شیڈولڈ پروگراموں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پولیس اور پاک فوج کے دستے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو سر انجام دیں گے،

ملاقات میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے حساس ترین قرار دئیے گئے مقامات کی مکمل فضائی نگرانی کی جائے گی،جس کے لئے ڈروں کیمروں کا استعمال کیا جائے گا،اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈروں کیمروں سمیت جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا تمام سامان ان مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے جنہیں حساس ترین اور حساس قرار دیا گیا ہے ،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ تمام شیلڈولڈ روائتی اور لائسنسی جلوسوں کا ایک ہی داخلی اور خارجی راستہ رکھا جائے گا

جلوسوں میں شامل عزاداری کو واک تھرو گیٹس سے گزار کر میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا جائے گا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ حساس مقامات کےاردگرد سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں،مشتبہ افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے،اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ محرم کے آخری 2 دنوں میں قانون کی طاقت کا بھر پور استعمال کیا جائے گا ،شر پسندی کی ،،ش،،اور نفرت کی،،ن،، سوچنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا ،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ تمام شیڈولڈ پروگراموں کی مکمل ریکارڈنگ کی جا رہی ہے جن کی مانیٹرنگ کے بعد نفرت آمیز تقاریر کرنے والوں کی فوری گرفتاریاں ہوں گی مقدمات درج ہوں گے.

Read Previous

امریکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو افغانستان میں نئے چیلنج کا سامنا

Read Next

ڈیرہ غازی خان گداگر کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے