ناقص کارکردگی 23پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹسز جاری؛ کمشنر

ڈیرہ غازیخان ( شبیر سدوزئی ) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشا داحمد نے ناقص کارکردگی اور فرائض میں عدم دلچسپی پر ڈویژن کے 23پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے تین روز کے اندر وضاحت طلب کر لی. تسلی بخش جواب نہ ملنے پرپیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے. کمشنر کی طرف سے تین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تین ڈسٹرکٹ آفیسرز اور آٹھ نائب تحصیلدار وں کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات اور گرفتاریاں نہ کرنے اور جرمانے کی شرح بہتر نہ ہونے پر کارروائی کی گئی. یکم جولائی سے پانچ اگست تک کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے کمشنر کی طرف سے نوٹسز دیئے گئے. نوٹسزکے مطابق ای اے ڈی اے ڈیرہ غازیخان اطہر جلیل کو سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ راجن پو رکا اختیار دیا گیا او رانہوں نے مذکورہ مدت کے دوران صرف بارہ ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا. کوئی ایف آئی آر
2
اورگرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی. اسی طرح ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک تونسہ ڈاکٹر جاوید بزدار کو صرف پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر واٹر منیجمنٹ ملک خادم حسین نے بارہ ہزار نو سو روپے، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جام پو ررانا محمود احمد کی طرف سے بارہ ہزار روپے، ڈی ایف سی راجن پو رجاوید وڑائچ کی طرف سے 6500روپے، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن مسعود الروف کی طرف سے 8700روپے، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجن پور یعقوب شیروانی کی طرف سے پانچ سو روپے جرمانہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راجن پور راحت حسین کی طرف سے کوئی جرمانہ نہیں کیاگیا اسی طرح چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راجن پور ساجد ریاض کی طرف سے 5500روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک علی پور ڈاکٹر منیر اختر کی طرف سے 13600روپے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفرگڑھ جام آفتاب حسین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرگڑھ احسان الحق کی طرف سے کوئی جرمانہ نہیں کیاگیا. تحصیلدار چوبارہ رانا محمد ارشد کی طر ف سے 13500روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل لیہ محمد عمران ستار کی طرف سے 10500روپے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ فیاض احمد ندیم کی طرف سے 10300روپے جرمانہ کیا گیا اسی طرح نائب تحصیلدار ایڈیشنل یارو حاجی محمد افضل کی طرف سے پانچ سو روپے،نائب تحصیلدار ایڈیشنل مانہ احمدانی ثبت حسین کی طرف سے 5500روپے، نائب تحصیلدار راجن پور جلالن خان کی طرف سے 11300روپے، نائب تحصیلدار روجھان محمد افضل کی طرف سے 13000روپے او رمحمد حنیف کی طرف سے دس ہزار روپے، نائب تحصیلدار علی پور محمد اقبال مظہر کی طرف سے 1500روپے، نائب تحصیلدار لیہ سعید گھمن کی طرف سے نو ہزار روپے، نائب تحصیلدار چوبارہ محسن بخاری کی طرف سے صرف 2500روپے جرمانے کیے گئے.

Read Previous

بیلچہ اور گینتی بھکاری نہیں‘محنتی کے اوزار

Read Next

”عثمان بزدار ساڈا مانڑ اے”

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے