لاہور پکڑے جانے والے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کے سنسنی خیز انکشافات

لاہور ( بندیا اسحاق ) رات گئے دھرم پورہ سے پکڑے جانے والے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کیے ۔دہشتگرد فرقہ ورانہ فسادات پھیلانے کیلئے خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی مکمل پلاننگ کر چکے تھے۔ملزموں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔

لاہور کے علاقے دھرم پورہ سے پکڑے جانے والے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کیے۔ ملزم لاانفورسمنٹ ایجنسیز اور فرقہ ورانہ فسادات پھیلانے کے لئیے ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی مکمل پلاننگ کر چکے تھے۔ ایف آئی آرکے مطابق تینوں ملزم رضوان، طارو،اور عبدالقیوم کراچی کے رہائشی ہیں۔ تینوں کا تعلق کلعدم لشکر جھنگوی سے بتایا گیا ھے۔ ملزموں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ھوئے۔ عملہ بم سکواڈ کو فوری موقع پر بلوا کر ہینڈ گرنیڈ ڈی فیوز کئے گئے۔ تینوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

Read Previous

قازغستان میں فوجی اڈے پر خوفناک دھماکوں میں 4 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی

Read Next

قبضہ مافیا کے کارندے منشاء بم کے گردگھیرا تنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے