فرانس میں کین کے سیاحتی مقام کے نزدیک چوروں کا ایک گروہ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کے محل میں گھس گیا۔ گروہ نے جس میں ایک شخص مسلح تھا محل سے ہاتھ کی گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاء قبضے میں لے لیں۔
معاصر عزیز الشرق نیوز کے مطابق باخبر ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ واقعہ جمرات کی شب پیش آیا۔ذرائع کے مطابق چوروں کی تعداد چار تھی۔ واردات کے وقت امیر قطر محل میں موجود نہیں تھے تاہم ان کے گھرانے کے لوگ محل میں تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چوری کی واردات بنا کسی تشدد کے مکمل کی گئی۔ چوروں نے محل میں موجود کسی بھی فرد کے سر پر پستول نہیں رکھی۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔