شہر اور نواحی علاقوں کی ناکارہ سیوریج لائنز تبدیل کی جارہی ہیں جواد الحسن گوندل

ڈیرہ غازی خان ( شبیر سدوزئی ) چیف کارپوریشن آفیسر ڈیرہ غازی خان جواد الحسن گوندل نے کہا کہ وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی کے فنڈز سے شہر اور نواحی علاقوں میں سیوریج کے گھمبیر مسائل کے حل کےلئے ناکارہ سیوریج لائنز تبدیل کی جارہی ہیں۔مین ہولز اور لائن کی صفائی کے بعد بھاری مشینری سے ڈسپوزل کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ونچنگ مشینوں سے شہر کے اندرونی بلاکس اور کالونیوں کی سیوریج لائنز کی صفائی کی جائے گی۔جواد الحسن گوندل نے بتایا کہ

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر شہریوں کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے کےلئے ٹیمیں مسلسل کام کررہی ہیں اور سیوریج کے مسائل تقریباً حل کئے جاچکے ہیں۔چیف کارپوریشن آفیسر جوادالحسن نےمزید بتایا کہ ایم او آئی ذیشان فرید اور انکی ٹیم دن رات عوامی مسائل ترجیع بنیادوں کر حل کرنے میں مصروف ہے جہاں سے بھی شکایات موصول ہوتی ہیں فوری ازالہ کرایاجاتاہے۔

Read Previous

امریکا اور یورپ شدید ہلاکت خیز سردی کی لپیٹ میں آسکتے ہیں، تحقیق

Read Next

وزیر اعلی پنجاب کا بڑا فیصلہ کام چور افسران اب گھر جائیں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے