Breaking News :

nothing found

شہداء کی قربانیوں کو ہم کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے۔سید خرم علی

ملتان ( رانا سہیل ) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ شہیدوں کے خون سے ہی امن کے دیپ روشن ہیں شہداء محکمہ پولیس کے ماتھے کے جھومر شہداء نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں ان کی قربانیوں کو ہم کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پنجاب پولیس شہداء کے موقع پر کیا انہوں نے شہداء کی لا زوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ریجنل پولیس آفیسر نے سید خرم علی نے کہا کہ تمام شہداء کے لواحقین کو ممکنہ حد تک وسائل اور عزت و تکریم پہنچانے کی سہولتوں کے پروگرام کو جاری رکھا جا ئے گا

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملتان ریجن کے اضلاع ملتان،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں کے ان تمام 105 شہداء کے نام ہے جنہوں نے فرض شناشی کی اعلی مثال قائم کی قانون کی بالا دستی اور جرائم کی سر کوبی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ملک و قوم اس گراں قدر قربانی کے لیے ہمیشہ کے لئے ان قابل فخر فرزندوں اور مایہ ناز سپوتوں کے سپاس گزار رہے گی

Read Previous

پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن ویڈیوز برآمد کرلیں

Read Next

’کرہ ارض خطرے میں ہے‘ 14000 سائنسدانوں نے تشویش ظاہر کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے