سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا پر فعال ہونے پر پابندی عائد کر دی۔

حکومت نے ماضی میں بھی اس حوالے سے وارننگ جاری کی لیکن اس کے باوجود سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال جاری ہے تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے ضمن میں چوتھا آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔

پہلا آفس میمورنڈم 28 مارچ 2019 ، دوسرا  20نومبر 2019، تیسرا  26جولائی 2020  اور چوتھا آفس میمورنڈم 25اگست 2021 کو جاری کیا گیا ۔آفس میمورنڈم میں کہا گیا کوئی سرکاری ملازم بغیر اجازت کوئی بھی میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتا، سرکاری ملازمین گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں۔

مذکورہ رولز سرکاری ملازمین کو ایسا بیان یا رائے دینے سے روکتا ہے جس سے حکومت کی بدنامی کا خطرہ ہو۔

Read Previous

افغانستان کا مفرور صدر

Read Next

کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور حملہ ہوسکتاہے، امریکی صدر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے