راولپنڈی میں 26 تولے سونا چوری کی واردات کا ڈراپ سین، بیٹا ہی چور نکلا

راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی گھر میں 26 تولہ سونا چوری کی واردات کا بیٹا نکلا۔ راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں گھر سے 26 تولہ سونا چوری کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، اور مدعی مقدمہ کا اپنا بیٹا ہی چور نکلا۔

پیرودھائی پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات کے خلاف مقدمہ مجیب کمال کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا، جس پر ایس ایچ او پیرودھائی اور ان کی ٹیم نے 72 گھنٹوں میں واردات کو ٹریس کرکے مدعی کے بیٹے احمد یار کو سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان محمد ولید اور محمد نبیل نے ملزم احمد یار سے چوری شدہ سونا خریدا، تفتیش کے دوران چوری شدہ سونے کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایس پی روال کا کہنا تھا کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر اور چالاک ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

Read Previous

اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا، وزیراعظم

Read Next

امریکی طیاروں کی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر ایک بار پھر بمباری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے