الہ آباد(اسماعیل جاوید) ٹریفک پولیس کی کاروائی جولائی کے مہینے میں 2240 گاڑیوں، بسوں،ویگنوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی متعدد کے خلاف مقدمات کا اندراج اور لاکھوں روپے جرمانہ بھی کیا گیا انچارج ٹریفک وارڈن الہ آباد کی پریس بریفننگ تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن عمران منیر اور سرکل انچارج اعجاز احمد خاں نے صحافیوں کو بتایا کہ ماہ جولائی میں ٹریفک وارڈن چوک الہ آباد کی کارکردگی بہترین رہی سرکل انچارج اعجاز احمد خاں کی سربراہی میں ٹریفک پولیس الہ آباد نے ضلع بھر میں نمایاں کارکردگی پیش کی 2240 گاڑیوں،رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کی گئی متعدد ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے لائسنس بھی کینسل کئے گئے روٹ پرمٹ مکمل نہ ہونے اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے کئی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کئے گئے اور لاکھوں روپے جرمانے بھی عائد کئے گئے مقامی شہریوں نے DSP اقبال حمید، سرکل انچارج اعجاز احمد خاں اور انچارج الہ آباد عمران منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پہلے کی طرح مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے