افغان صورتحال پر بھارتی فوجی افسر کی آئی ایس آئی کو مبارکباد

نئی دہلی: افغان صورتحال پر بھارتی فوج کے سابق افسر نے پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کو مبارکباد دی ہے۔

بھارتی فوج کے سابق اہلکار اور دفاعی تجزیہ کار کرنل دھنویر سنگھ نے افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی نے پاکستان کو یوم آزادی پر بڑا تحفہ دیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، افغانستان کے سارے پس منظر میں سارے آپریشنز میں سب سے اہم آپریشن انٹیلی جنس آپریشن تھا، افغانستان کے گورنرز، افغان آرمی کے جنرلز، وہاں کے وار لارڈز کو آئی ایس آئی توڑنے میں کامیاب ہوگئی۔

دھنویر سنگھ نے کہا کہ آئی ایس آئی کو داد دینی چاہئے، آئی ایس آئی نے بہت ہی شاندار کام کیا تاہم اس سارے معاملے میں بھارت کی صورتحال بہت ہی گھمبیر ہے، بھارت کی حالت اس لڑکے کی ہے جو دو بوڑھوں کی لڑائی میں خوامخواہ چانٹے کھا کر روتا ہوا گھر آجاتا ہے۔

Read Previous

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اشرف غنی کو ’انتہائی مکار‘ اور ’قاتل‘ قرار دے دیا

Read Next

طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں، امریکی وزیر دفاع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے