محمد حنیف پتافی شہر کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں

تحریر

ڈاکٹرمحمو_شیخ

ڈیرہ غازی خان کی تعمیر و ترقی ہو یا پھر عوامی خدمت اور لوگوں کے مسائل و مشکلات تو چند ہی عرصہ میں سماجی افق سے ابھرنے والی باکمال اور منفرد شخصیت محمد حنیف پتافی نے سیاست کے میدانوں میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ کر برس ہا برس سے مسلط جاگیر داروں اور وڈیروں کو ناک آوٹ کر دیا ہے یہ ایک ایسی دھرتی اور ایسا وسیب تھا جہاں سرداروں، جاگیرداروں، وڈیروں اور تمن داروں کا جادو سر چڑھ کر بولا کرتا اور لوگ اسطرح کا تصور بھی نہ کر پاتے کہ کوئی عام آدمی انکے خوابوں کو تعبیر دے گا گو کہ محمد حنیف پتافی کا سیاسی مشاہد زیادہ نہیں تھا لیکن افق پر عوام کی کسمپرسی، لارچارگی اور غربت نے انہیں مسیحا بنا دیا 2018 کے انتخابات میں انہوں نے حلقہ 289 سے 35 ہزار افراد کے ووٹ حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا بعدازاں وہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے آج وہ پنجاب کے نہ صرف وزیر اعلی کے مشیر صحت ہیں بلکہ رکن صوبائی اسمبلی ہونے کے ساتھ ساتھ پی ایچ اے کے چیرمین بھی ہیں اسی طرح انہیں ابھی پچھلے دنوں ڈرگ کوالٹی کنڑول اتھارٹی میں بھی اہم عہدہ دیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق وہ مشیر مواصلات بھی ہیں بہرحال وہ ہر دل عزیز شخصیت کے مالک ہیں محبت روا داری اور دسترگیری میں ان کا کوئی ثانی نہیں پی ایچ اے ہیں تو شہر کی تزئین و آرائش کے لئے کوشاں ہیں ڈرگ کوالٹی کنڑول اتھارٹی میں ہیں تو عوام کا علاج معالجہ ان کی ترجیح ہے وہ ہر اعتبار سے شہریوں کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں غریبوں سے پیار اور مظلوموں سے شفقت ان کا خاصہ ہے وہ دستر خواں کی وسعت پذیری سے لبریز انسان ہیں اپنے آفس میں تین دن لوگوں کے لئے وقف کر رکھے ہیں اور چار روز جو وہ لاہور میں گزارتے ہیں وہ بھی عوامی بھلائی کے کاموں کی آبیاری کرنا پالیسیاں اور منصوبہ جات بنا کر پنجاب اسمبلی میں پیش کرنا پھر فنڈز کی منظوری کے حوالے سے کوشاں رہنا اور ڈیرہ غازی خان آ اپنے لوگوں کو اس تعمیری جدوجہد سے آگاہی دینا ان کا نصب العین ہے آج اگر انکے حلقہ انتخاب 289 کا جائزہ لیں تو جہاں آپ کو لنگر خانے ،ٹیچنگ ہسپتال میں کھانا مہیا کرنا اور مختلف جراحی آلات فراہم کرنا، عوام کے لئے شیلٹر ہومز بنوانا، شامل ہے تو برا کارنامہ یہ ہے کہ ایک فری ہسپتال کی تعمیر جاری ہے جو صرف انہوں نے اپنے حلقے کا شناختی کارڈ رکھنے والوں کے مفت علاج معالجے کے ضمن میں بنوانے کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے انکی خاص محبتیں و عقیدت کا گہرا تعلق ہے جس بنا پر سردار عثمان بزدار اور محمد حنیف پتافی ملکر علاقے میں ترقی و خوشحالی کا انقلاب برپا کرنے کے لئے کوشاں ہیں اگر انکے رمک سے روجھان تک علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں تو ان میں جن منصوبوں پر کام جاری ہیں وہمیر چاکر خان یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، وومن یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، یونیورسٹی آف تونسہ شریف، کارڈیالوجی ہسپتال ڈیرہ غازی خان، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ڈیرہ غازی خان، ہر شناختی کارڈ اب صحت کارڈ، کئی سکولوں، ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، کئی سپر بند پر کام، نئی سیمنٹ فیکٹریوں کی تعمیر، تحصیل کوہ سلیمان میں ریکارڈ ترقیاتی کام، نئے کالجز کی تعمیر، دیہی مراکز میں لینڈ ریکارڈ سنٹرز کا قیام، بغیر سفارش اساتذہ کے تبادلے، رود کوہیوں پر چھوٹے ڈیمز کے منصوبے، پاک آب اتھارٹی کے ذریعے پینے کے صاف پانی کے منصوبے، نئے لنک روڈز کی تعمیر، کئی بستیوں میں بجلی کی فراہمی،بجلی چوری اور لائن لاسز پر کنٹرول اور نئے میٹرز کی ریکارڈ تنصیب، کیڈٹ کالج فورٹ منرو کے کام کا باقاعدہ آغاز، سدررن بائی پاس کی تعمیر، جدید ماڈل سبزی منڈیوں کا قیام ،کارڈیالوجی آف انسٹیٹیوٹ،پل ڈاٹ کی تعمیر، اور جدید بس ٹرمینل کی تعمیر ہو رہی ہے ان بے شمار منصوبہ جات کی تکمیل کے بعد حقیقت یہی نظر آتی ہے کہ دہائیوں کا سفر لمحوں میں طے کرنے کی منزل قریب تر ہے اور وہ جو تصور تھا کہ

"ہماری بانجھ دھرتی پہ بھی برسیں گے بادل”

آج اہل قیادت کے آنے سے نہ دھرتی بانجھ رہی اور نہ لوگ اب پیاسے رہیں گے کیونکہ ترقی کے برستے بادلوں کا رخ ہماری دھرتی کی جانب ہی ہے جس سے یہ خطہ سیراب ہونے لگا ہے یہ اللہ پاک کا خاص کرم اور رحمت ہے کہ صدیوں بعد ہمیں سردار عثمان بزدار اور محمد حنیف پتافی جیسے پسماندگی و غربت کا خاتمہ کرنے والے بےلوث انسان ملے اللہ پاک انکو مزید ترقی و شامانی سے آراستہ فرمائے اور چمن میں پھولوں کے نگر آباد کرکے بہاروں کا اہتمام کرتے رہیں
آمین

Read Previous

عافیہ صدیقی کو ہر 3 ماہ بعد قونصل رسائی ملتی ہے، علی محمد خان

Read Next

کشمیر نَوَرْدی۔۔۔۔۔ ڈاکٹر ممتاز صادق صاحب

2 Comments

  • I have read so many articles or reviews concerning the blogger lovers
    except this article is in fact a nice post, keep it up.

  • Please let me know if you’re looking for a article
    writer for your site. You have some really good posts and I feel I would be a good asset.
    If you ever want to take some of the load off, I’d really like to write some content for your blog in exchange for a link
    back to mine. Please blast me an email if interested.

    Regards!

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے