کراچی میں رینجرز نے سی آئی اے پولیس جامشورو کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔
منشیات کہاں سے آئی تھی اور کہاں جا رہی تھی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 5 روز پہلے سی آئی اے جامشورو نےمزدہ ٹرک کے اضافی ڈیزل ٹینک سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کی تھی۔ اس کارروائی میں منشیات کے دو اسمگلر گرفتار کیے گئے اور مقدمہ بھی درج ہوا۔
ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والے اسمگلروں کے بعض ساتھیوں نے پولیس کو پکڑی گئی منشیات بیچنے کی پیشکش کی، سی آئی اے جامشورو نے کچھ منشیات فروخت کرنے پر رضامندی ضاہر کر دی، تو اسمگلروں نے 76 کلو منشیات کراچی پہنچانے کا کہا۔
جامشورو کی پولیس پارٹی اپنے ایک افسر کے ہمراہ منشیات پہنچانے کراچی آئی ، تو اسمگلرز نے منشیات سے بھری پولیس موبائل کو کلفٹن کی سیر کروائی، اسی دوران رینجرز وہاں پہنچ گئی اور پولیس اہلکار دھر لیئے گئے۔