ڈیرہ غازیخان( شبیر خان سدوزئی ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی غازی یونیورسٹی کا دورہ کیاانہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب غازی یونیورسٹی کا نام ملک کی دیگر بڑی یونیورسٹیز کی صف میں شامل ہوجائے گا اور دنیا بھر کے علوم اس خطے کے لوگوں کو اپنے گھر کی دہلیز پر مہیا ہو ں گے. انہوں نے وائس چانسلرسے یونیورسٹی کے تدریسی اور تعمیراتی معاملات پر گفتگو کی. اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر غازی یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اقبال اور ایڈیشنل ڈائریکٹر شعیب رضا بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر نے مشیر وزیراعلی کو یونیورسٹی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبہ جات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ارب روپے سے غازی یونیورسٹی میں نئے بلاکس سمیت دیگر پراجیکٹ کا تعمیراتی کام کیا جارہاہے اوراس وقت تک سٹی کیمپس میں مرمتوں اور تعمیرات کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے، سٹی کیمپس کی توسیع کے حوالے سے نئی بلڈنگز اور بلاکس کی تعمیر کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ ائیر پورٹ کیمپس کی مکمل باونڈری وال، اکیڈمک اور ایڈمن بلاکس کی توسیع اور گرلز، بوائز، و فیکلٹی ہاسٹلز کی تعمیر شروع ہے.
One Comment
Hi there, I enjoy reading through your article.
I wanted to write a little comment to support you.