ڈیرہ غازی خان (۔ شبیر خان سدوزئی ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی لائبریری کو جدید خطوط پر اَپ گریڈ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر بار عظمت اسلام غلزئی ایڈووکیٹ نے لائبریری کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ھوے کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ لائبریری میں قانون کی ضروری کتب کی فراہمی کے لئیے آرڈر کردیا گیا جو جلد فراہم کردی جائیں گی تاکہ وکلاء جدید کیس لاءز سے آشنائی حاصل کرکے سائلین کو انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں ۔

لائبریری کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے بارے بھی احکامات جاری کئیے ۔اس موقع پر لائبریری سیکرٹری مس گلناز اختر ، یاسر علی خان کھوسہ ، شیخ حیدر فاروق ، سلمان ساجد قریشی ، مس فوزیہ جمیل لُنڈ ، رانا محمد طاھر ، محمد ساجد چوھان کے علاوہ دیگر وکلاء بھی موجود تھے