ڈیرہ غازی خان ( شبیر خان سدوزئی ) آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں عید الضحیٰ کے موقع پر سیکورٹی کا فول پروف پلان جاری کر دیا،ایک ہزار450مساجد اور16کھلے مقامات پر نماز عید الضحیٰ کے اجتماعات کے لئے 2ہزار424پولیس افسران اور اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے،اضلاع میں پولیس کا فلیگ مارچ لازمی قرار،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے تحت عید الضحیٰ کے موقع پرریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا،
جس کے تحت ریجن کے چاروں اضلاع میں ایک ہزار450مساجد،16کھلے مقامات اور20عید گاہوں پر نماز عید الضحیٰ کے اجتماعات منعقد ہوں گے جن کے لئے 19گزٹیڈ آفیسرز،15انسپکٹرز،138سب انسپکٹرز،209اے ایس آئیز 159ہیڈ کانسٹیبلز،1884کانسٹیبلزسمیت2424اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے،ان کی معاونت کے لئے438قومی رضاکاراور کوئیک ریسپانس فورس کی17ٹیمیں بھی موجود ہوں گی،آر پی او فیصل رانا نے بتایا کہ سیکورٹی انتظامات میں 260سی سی ٹی وی کیمرے،28واک تھرو گیٹس اور952میٹیل ڈی ٹیکٹرز استعمال کئے جائیں گے،آر پی او نے ضلع بھر میں پولیس کا فلیگ مارچ لازمی قرار دیا گیا،جس کا مقصد عوام کے احساس تحفظ کو مذید مستحکم کرنا ہے،آر پی او کا کہنا تھا کہ چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے دفاتر میں سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جنہیں جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے ذریعے آر پی او آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کیا گیا ہے،یہ کنٹرول رومز 24/7کام کریں گے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کے خدشات کے پیش نظر عیدالضحیٰ کے موقع پر این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا سے بچاؤ کے ایس اوپیز پر بھی ہر صورت عمل کروایا جائے گا.