پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے، اسد عمر

اسلام آباد: سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے، ایسے تمام افراد کورونا ویکسین جلد لگوائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 72 لاکھ افراد 50 سال سے زائد عمر کے ہیں، اور 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔

سربراہ این سی او سی نے کہا کہ اب تک 50 سال سے زائد عمر کے 56 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، 50 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کورونا ویکسین جلد لگوائیں۔

Read Previous

پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے صدر صفدر عباسی اور ناہید خان کی مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس۔

Read Next

آئندہ نسلوں کے حوالے سرسبز و شاداب پاکستان کریں گے، وزیر اعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے