پولیس وین نے 60 سالا شخص کو کچل دیا: مقتول کے بیٹے کا پولیس پر جان بوجھ کر قتل کرنے کا الزام

کوٹ ادو: تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے 60 سالا بزرگ پر گاڑی چڑھا دی گاڑی کے نیچے اکر 60 سالا بزرگ جاں بحق ھو گیا، مقتول کے بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او عزیزاللہ نے میرے چچا کے ساتھ ملکر جان بوجھ کر میرے والد کو قتل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکل کوٹ ادو تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے بے گناہ بزرگ کی جان لے لی جاں بحق ھونے والے بزرگ کے بیٹے اجمل نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا چچا کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا چچا نے 15 پر کال کی ایس ایچ او عزیزاللہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچا چچا اور دیگر تین سے چار افراد پولیس گاڑی میں بیٹھ کر ہمارا پیچھا کیا ایس ایچ او عزیزاللہ نے چچا کے ساتھ ساز باز ہو کر جان بوجھ کر میرے بزرگ والد پر گاڑی چڑھا دی جس کی وجہ سے میرا بزرگ والد سرفراز جاں بحق ہو گیا۔ متاثرہ افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او عزیزاللہ نے جان بوجھ کر میرے والد کو قتل کیا ہے دوسری طرف عزیزاللہ متوفی کے بیٹے کو ڈرادھمکا کر صلح پر مجبور کرنے لگا یاد رہے کہ دوماہ قبل بھی پولیس موبائل وین نے 15سالا بچے کو گاڑی کے نیچے دے کر کچل دیا تھا متاثرین نے ائی جی پنجاب آر پی او ڈیرہ غازیخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 304/21 بجرم 279,320 درج کرکے ڈرائیور پولیس موبائل وین اور سب انسپکٹر صدیق کو معطل کرکے کلوز لائن کردیا گیا ہے

Read Previous

نائیجر میں مسلح افراد کےحملے میں 49 افراد ہلاک

Read Next

یوٹیوب نے صارفین کو ’نئے چینلوں‘ سے متعارف کرانے کا آپشن پیش کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے