ڈیرہ غازیخان ( شبیر خان سدوزئی) رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے گرلز گائیڈ کے دفتر کا دورہ کیااور شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا. اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر شجرکاری ضروری ہے. کرہ ارض کا بڑھتا درجہ حرارت درخت نہ ہونے کی وجہ سے ہے گرمی سے بچنے کیلئے چھتری کی بجائے شجرکو فروغ دیاجائے. اس موقع پر گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین نے بتایاکہ گرلز گائیڈ کے ساتھ مل کر 500 پودے لگائے جائیں گے اور دیکھ بھال کر کے تناور درخت بنایاجائے گا. اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب ویمن ونگ کی عہدیدار فلک ناز، فرحت بخاری، کاشفہ الطاف، انعم زہرا، فرزانہ زہرا اور فوزیہ بھی موجود تھیں.