وزیر اعلی کی ہدایت ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کا ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ

ڈیرہ غازی خان(۔شبیر خان سدوزئی ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کی توسیع اور بحالی کی جائے گی۔سنٹرل جیل میں نئی بیرکس،فیکٹری اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی۔بجلی کی وولٹیج کی کمی کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ شبیر رانا نے ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات محسن رفیق ہمراہ تھے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی کی حالیہ دورہ پر دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی نے سنٹرل جیل کی توسیع اور بحالی کےلئے دس کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے اور موجودہ بجٹ میں تین کروڑ روپے کے فنڈز مختص کردئیے گئے ہیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ایس ای بلڈنگز محمد وقار کو جلد تعمیراتی کام کی ہدایات کی انہوں نے کہا کہ افسران ابھی سنٹرل جیل کا وزٹ کرکے سروے اور پی سی ون تیار کریں۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ذیشان شبیر رانا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا فوکس جیل ہیں۔وزیر اعلی کے وژن کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کو بہتر سہولیات دیں گے۔بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ پنکھے سست رفتار سے چلتے ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ اور دیگر  نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت صوبہ کی پرانی جیلوں کا سروے کرارہے ہیں۔صوبہ کی 43 جیلوں میں خامیوں کو دور کریں گے۔حکومت نے جیلوں میں سہولیات کےلئے  دو کروڑ 26 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کئے ہیں۔اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای بلڈنگز محمد وقار،ایکسئین محمد وقاص،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ایکسین ایم اینڈ آر محمد شاہد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل اور دیگر موجود تھے

Read Previous

اغوا زیادتی وارداتوں میں ملوث مجرموں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائےایڈیشنل انسپکٹر جنرل

Read Next

زرتاج گل کا تین مرلہ سکیم میں بجلی کی عدم فراہمی کا نوٹس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے