وزیراعظم کا پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے مونس الہٰی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی  اور پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی کو کابینہ میں شامل کرلیا ہے۔ مونس الہٰی کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان دیا جائے گا ۔

مونس الہٰی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ (ق) کی مرکز میں دو وزارتیں ہو جائیں گی، کابینہ ڈویژن مونس الہٰی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت پیٹرولیم کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔  گزشتہ دنوں چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

مونس الہٰی کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کا حجم 51 اراکین تک پہنچ جائے گا۔ وفاقی وزرا کی تعداد 28 ہو جائے گی۔ کابینہ میں چار وزرائے مملکت، چار مشیران اور 16 معاونین خصوصی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کابینہ میں مسلم لیگ(ق) کے طارق بشیر چیمہ بھی وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات ہیں۔

Read Previous

اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سیال کا پناہ گاہ کا دورہ

Read Next

کشمیر کا مقدمہ ہارنے والے عمران خان کمزور ہی نہیں بزدل بھی ہیں، مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے