وزیراعظم نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا۔ 

معاون خصوصی شہبازشریف گل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، کیروسین کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اوگرا تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے کیے جانے والے اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے گیارہ روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجاویز دی گئی تھیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے، پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 40 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی

Read Previous

ڈیڑھ ارب روپے سے غازی یونیورسٹی میں نئے بلاکس تعمیر ہو رہے ہیں

Read Next

ملتان جنرل ہولڈ اپ کے دوران 07 ملزمان گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے