وزارت داخلہ کا تمام غیرملکیوں کو رجسٹرد کرنے کا اعلان

اسلام آباد;حکومت نے تمام غیرملکیوں کو رجسٹرد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل فارنزک سائنس ایجنسی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام غیرملکیوں کورجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، غیر ملکیوں کو ایلین کارڈ کےذریعے بینک اکاوَنٹس کھولنے کی اجازت ہوگی، افغانستان میں کورونا کا بہت مسئلہ ہے اور وہاں سنگین صورتحال ہے، طورخم بارڈر پر 4 سے 5 ہزار  پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے جلد لائحہ عمل طے کریں گے، طورخم بارڈر کو ویکسینیشن کروانے کیلئے کھول رہے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کےلیے بڑا اقدام کرنے جارہے ہیں، پاکستان سے بیرون ملک منشیات نہیں جاتی بلکہ وہاں سے ادھر آتی ہے،70 سال میں 50 ہزار لوگ پاکستان داخل ہوئے، پاکستان میں داخل ہونے والے 40 سے 50 ہزار افراد کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی جب تک وہ 5 اگست کے اقدامات نہیں اٹھاتے، برہان وانی کی شہادت پر کشمیر میں آج جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن مہم کیلئے عمران خان جلد جائیں گے، میں بھی الیکشن مہم میں حصہ لوں گا اور وزیراعظم کے ساتھ وہاں جاؤں گا، اور انشااللہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ کالعدم ٹی ایل پی کے حوالے سے وزیرداخلہ نے بتایا کہ ٹی ایل پی کی فائل کابینہ میں بھیج رہے ہیں وہ فیصلہ کرے گی۔

Read Previous

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر ایک اور قاتلانہ حملہ

Read Next

حکومت کی انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن کے جائز تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے