نائیجر میں مسلح افراد کےحملے میں 49 افراد ہلاک

نائمے: افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 49 افراد کو ہلاک کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہوگئے، وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 100 کے قریب مسلح افراد جو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، رات کے 3 بجے ٹکومو بانگو گاؤں پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

وزارت دفاع کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی جب کہ حملہ آوروں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

Read Previous

ترکی میں غیر قانونی تارکین وطن کی بس کو حادثہ، پاکستانیوں سمیت 12 افراد ہلاک

Read Next

پولیس وین نے 60 سالا شخص کو کچل دیا: مقتول کے بیٹے کا پولیس پر جان بوجھ کر قتل کرنے کا الزام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے