میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت

(لاہور) میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو قرضہ سکیم سے پیسے دلوانے کے بہانے بلایا گیا اور نشتر کالونی کے ایک مکان میں گن پوائنٹ پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کہتے ہیں زیادتی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ 

Read Previous

یمنی فوج سے البیضاء میں لڑائی میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے 20 کمانڈر ہلاک

Read Next

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کا شاہی فرمان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے