ملتان ( رانا سہیل ) سٹی پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ملتان میں جنرل ہولڈ اپ نافذ کیا گیاجنرل ہولڈ اپ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا اور کرائم کنٹرول کرنا ہے تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے جنرل ہولڈ اپ میں حصہ لیا جنرل ہولڈ اپ کے دوران تمام تھانہ جات کی نفری کے علاوہ پی او سٹاف، سی آئی سے سٹاف بھی شامل رہے۔

جنرل ہولڈ کے دوران شہر کے مختلف اہم مقامات کی ناکہ بندی کی گئی اور سنیپ چیکنگ کی گئی پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران 07 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کیا گیاجنرل ہولڈ کے دوران میں 04 شراب فروشوں کو گرفتار کر کے شراب برآمد کی گئیجنرل ہولڈ اپ کے دوران3 پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کیے گئے
جنرل ہولڈ اپ کے دوران سیکڑوں گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں 54 گاڑیوں کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر تھانوں میں بند کیا گیا جنرل ہولڈ اپ کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 05 مجرمان اشتہاریوں اور 06 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔