مشعال ملک نے کشمیر کے مقدمہ کے لئے لاہور ہائیکورٹ بار سے مدد مانگ لی

لاہور ( بندیا اسحاق) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر کے مقدمہ کے لئے لاہور ہائیکورٹ بار سے مدد مانگ لی۔ کہتی ہیں قانونی ماہرین اور دانشوروں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو عالمی عدالت اور اقوام متحدہ میں مقدمہ لڑے۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پریس کانفرنس کی۔ کہتی ہیں عالمی عدالتوں میں مقدمہ لڑنے کے لئے وکلاء کی مدد درکار ہے۔ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو لا کر شہریت دے رہی ہے۔ سب کچھ رائے شماری کی راہ ہموار کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

مشعال ملک نے زور دیا کہ اس وقت عملی راستے کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمقصود بٹر نے ہر ممکن تعاون کااعلان کیا اور کہا کہ ہائیکورٹ بار جلد ہی قانونی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دے گی جو عالمی عدالت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گی۔ 

Read Previous

چین میں دنیا کا سب سے بڑا فلکیاتی میوزیم قائم

Read Next

جنوبی پنجاب پولیس آفس کو ایک سال مکمل

14 Comments

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے